نیویارک (پاکستان نیوز)بروکلین میںمیوزیم کے باہر کالے افراد کی جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور ٹرمپ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، اتوار کو چھٹی کے روز کالے افراد کی بڑی تعداد بروکلین میں میوزیم کے باہر جمع ہوگئی اور جارج فلائیڈ کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا ، اس کے ساتھ مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جس پر ٹرمپ کو امریکہ کو تقسیم کرنے اور کمیونٹیز کے درمیان دراڑ کی بڑی وجہ قرار دیا گیا تھا ۔احتجاجی ریلی کے دوران کالوں کے ساتھ ساتھ گورے افراد کی بڑی تعداد بھی مظاہرے میں شریک تھی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھی لوگوں کی جانب سے ریلی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کیا گیا جن کو لوگوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ۔