امریکہ گہرے تشدد کی لپیٹ میں ہے: برطانوی میڈیا

0
100

لندن (پاکستان نیوز) برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ تشدد کی لپیٹ میں ہے جہاں تشدد کی جڑیں بہت گہری ہیں۔دی گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ رواں سال اب تک امریکہ بھرمیں 27 اسکولوں میں فائرنگ اورمجموعی طور پر بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 213 واقعات ہو چکے ہیں۔ یہ ہردو دن میں تین بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسا ملک جواپنے تعزیری نظام کی ترقی اوراس کے بہت بڑے سائز اور سخت ہونے پر انحصار کرتا ہے وہیں وہ ملک داخلی تشدد کاشکار ہے اورامریکہ میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں کہیں زیادہ لوگوں کو قید کیا جارہا ہے۔ ہر 1لاکھ میں سے 664 افراد جیل میں ہیں۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں جب امریکی ملک میں امن قائم کرنے کی بات کرتے ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ اس سے بہت زیادہ وہاں لڑائی رہتی ہے، فوجی تنازعات امریکہ کی تاریخ کا شاید 93 فیصد حصہ بنتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بندوق اور تشدد کے حوالے سے امریکہ کا جنون اس کے اپنے نسل کشی اورنسل پرستانہ ماضی کی عکاسی کرتا ہے اوریہ کہ حقیقت میں، امریکی تشدد کی جڑیں اس کے اپنے آباد کار نوآبادیاتی ماخذ میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here