عاصمہ نعیم ڈی جی بالٹی مور آرٹ میوزیم مقرر

0
110

بالٹی مور(پاکستان نیوز) پاکستان کا ایک اور اعزاز، بالٹی مور میوزیم آف آرٹ نے پاکستانی امریکن عاصمہ نعیم کو ڈائریکٹرجنرل کے عہدے پر فائز کرنے کی منظوری دیدی۔ عاصمہ نعیم کراچی میں پیدا ہوئیں اور بالٹی مور میں پرورش پائی۔ عاصمہ نے پی ایچ ڈی کرنے کے سے پہلے تقریباً15سال تک قانون کی تعلیم حاصل کی، وہ 1914ء میں قائم ہونے والے میوزیم کی قیادت کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں، وہ23ملین کے سالانہ آپریٹنگ بجٹ کی نگرانی کریں گی، عاصمہ نے 2003ء میں امریکن یونیورسٹی سے آرٹ میں ماسٹر ڈگری اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ 2011ء میں یونیورسٹی آف میری لینڈ سے قانون کی ڈگری حاصل کی وہ تین بچوں کی ماں ہیں ان کے شوہر بابر شفیق ایک آرتھوپیڈک سرجن ہیں۔ میوزیم کے چیئرمین جیمز ڈی تھورنٹن نے کہا بورڈ نے 10ماہ کی مشاورت کے بعد عاصمہ کو اس عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا۔ عاصمہ نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویومیں کہا ہمارے پاس ایک متحرک کمیونٹی ہے جسے میرے خیال میں بہتر طور پر سپورٹ کیا جاسکتا ہے اور جس کی آواز کو میوزیم کے پلیٹ فارم کے ذریعے بڑھایا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here