پاکستان نیوزکاایل اے اٹارنی کے مظاہرین کیخلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کا خیر مقدم

0
164

مسائل کو جلد حل کر کے زندگی معمول پر لانا چاہتے ہیں ، کاﺅنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی جیکی لیسی

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستان نیوز نے ایل اے ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کرنے والے گرفتار ہزاروں مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ،ہزاروں مظاہرین کو احتجاج کے دوران کرفیو کی خلاف ورزی ،توڑ پھوڑ اور لوٹ ما ر کرنے کے الزامات پر حراست میں لیا گیا تھا ،اس سلسلے میں ایل اے کاﺅنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی جیکی لیسی اور ایل اے سٹی اٹارنی مائیک فوئیر نے بتایا کہ ہم مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ناکہ ان کو بڑھایا جائے ، اسی حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے اور دیگر چھوٹی قانونی خلاف ورزیوں میں ملوث مظاہرین کیخلاف قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here