چینی طلباء کی نسبت بھارتیوں کی تعداد میں اضافہ

0
45

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں تعلیم کے حصول کے حوالے سے بھارتی طلبا نے چینیوںکو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، 2022 کے دوران چین سے زیادہ طلبا بھارت سے امریکہ آنے میں کامیاب رہے ہیں، بھارتیوں کی 2021 کے مقابلے میں تعداد پہلے کی نسبت بڑھی ہے ، سٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (SEVP) کی یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) 2022 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2022 میں امریکہ جانے والے ہندوستانیوں لبائ کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا، رپورٹ کے مطابق، بھارت نے 2022 میں 64,300 طالب علموں کو امریکہ بھیجا جبکہ چین کی تعداد گھٹ کر 24,796 رہ گئی۔ چین اور بھارت کے بین الاقوامی طلباء کی تعداد نے ایشیا کو سب سے زیادہ مقبول براعظم بنا دیا۔ 2022 میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں سب سے زیادہ بین الاقوامی طلبا کے ریکارڈ کے ساتھ شہریت کے سب سے اوپر 10 ممالک میں 324,196 کے ساتھ چین کے بعد ہندوستان 297,151 طلباء کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 297,151 ہندوستانی طلبائ میں سے 37 فیصد خواتین اور 63 فیصد مرد ہیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ ماسٹر ڈگری کے لیے پسندیدہ مقام ہے کیونکہ بین الاقوامی طلبائ کی کل تعداد میں سے 41 فیصد ماسٹرز کے لیے، 37 فیصد بیچلرز کے لیے، 16 فیصد نے ڈاکٹریٹ کے لیے داخلہ لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here