نیویارک میئر انتخابات ، گنتی جاری ، ایرک ایڈمز کو واضح برتری

0
151

نیویارک (پاکستان نیوز) میئر انتخابات کے دوران ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے ، ایرک ایڈمز واضح اکثریت کے ساتھ اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں ، ابھی تک نیویارک کے صرف 33 فیصد ووٹنگ کا نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق ایرک ایڈمزواضح اکثریت کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ مایا ویلی دوسرے اورسابق سینی ٹیشن کمشنر کیتھرائن گارشیا تیسرے نمبر پر ہیں ، نیویارک میئر کے امیدوار ایرک ایڈمز کے حمایتی احسن چغتائی اور مروت خان کی زیر قیادت لٹل پاکستان میں ایرک کی برتری کے باعث جشن کا سماں ہے ، پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے افراد ایرک ایڈمز کی برتری پر پھولے نہیں سما رہے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کا سلسلہ بھی جاری رہا ، کمیونٹی پر امید ہے کہ ایرک ایڈمز میئر نیویارک منتخب ہونے کے بعد کمیونٹی کے ساتھ کیے گئے اپنے تمام وعدے پورے کریں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here