سیاسی بحران ؛روپیہ مزیدگرے گا،بلومبرگ

0
87

کراچی(پاکستان نیوز) معاشی معاملات پر نظر رکھنے والے امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا جس سے ملک میں مزید مہنگائی ہوگی، رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کیساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ، رواں ماہ عمران خان کی گرفتاری کے واقعہ سے معاملہ مزید بگڑا، جون کے بعد ڈیفالٹ کا خطرہ مزید بڑھ جائیگا، آئی ایم ایف سے مزید کوئی پے منٹ نہیں ملی، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک سے معاملات بھی تعطل کا شکار ہیں اور ان سب کا تعلق آئی ایم ایف کی منظوری سے ہے، جون اور جولائی سے لے کر ستمبر تک 5 سے 6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں مگر ہمارے فارن ریزرو 4 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں، اس سے خطرات بڑھتے جائیں گے اور پاکستانی کرنسی پر پریشر بڑھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here