نیویارک (پاکستان نیوز)فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے چین سے ٹیلی کمیونیکیشن مصنوعات خریدنے والی امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز کی حمایت کر دی ہے ، امریکہ کے سیکیورٹی اداروں نے چین کی ٹیلی کمیونیکیشن مصنوعات کو ملک کی سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے ، چینی ٹیلی کمیونیکیشن مصنوعات کی خریداری کو ” سیکیور اکوئیپمنٹ ایکٹ 2021 ”کے تحت روکا جائے گا ، اس ایکٹ کو مارکو روبیو اور ایڈ مارکے نے سینیٹ سے منظور کرایا تھا ، ایف سی سی کے اس فیصلے کو چار قانونی ماہرین نے بہترین قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملک کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہونی چاہئے ، نیویارک ٹائمز کے مطابق چینی کمپنی ہوواوے نے ایف سی سی کے اس فیصلے کو متنازع اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ، چینی کمپنیوں ہوواوے ، ہینگزو ، ہکس وژن ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی اور داہووا کمپنی نے بھی اس فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔