لاہور(پاکستان نیوز) رواں مالی سال کے دوران پہلی مرتبہ کسی ماہ کے دوران برآمدات 2 ارب ڈالرز کی سطح کو چھو بھی نہ سکیں، مالی سال کے گیارہویں مہینے میں برآمدات کا حجم صرف 1 ارب 65 کروڑ ڈالرز رہا۔ ملکی معیشت کے حوالے سے مایوس کن خبر، مئی 2021 میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے گر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پہلی مرتبہ کسی ماہ کے دوران برآمدات 2 ارب ڈالرز کی سطح کو چھو بھی نہ سکیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات کا کل حجم 20 ارب ڈالرز سے زائد رہا تھا، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ برآمدات کی مد میں 25 ارب ڈالرز سے زائد حاصل کر لے گا۔ تاہم ان توقعات کو مئی کے ماہ میں زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مئی 2021 میں پاکستان کی برآمدات میں تشویش ناک گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ مالی سال کے گیارہویں مہینے میں برآمدات کا حجم صرف 1 ارب 65 کروڑ ڈالرز رہا۔