”میں گھر آرہا ہوں”مگر بنگلہ دیشی لفٹ ڈرائیور خوفناک حادثے میں جاں بحق

0
149

نیویارک (پاکستان نیوز)راستے میں بیوی کو ”میں گھر آ رہا ہوں ” کا ٹیکسٹ میسج کرنے والا لفٹ ڈرائیور خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران جان کی بازی ہار گیا ، لفٹ ڈرائیور بنگلہ دیشی نژاد امریکی محمد حسین مسافر کو چھوڑنے کے بعد صبح 3 بجکر 50 منٹ پر ایلیٹ ایونیو پر مخالف سمت سے آنے والے ایک نہ تجربہ کار اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے نوجوان تیز رفتار ڈرائیور کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ، مرحوم کے پچاس سالہ دوست راعیفل نے بتایا کہ ہم کرونا لاک ڈائون کے خاتمے کے بعد سیر و تفریح کا پروگرام بنا رہے تھے تاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے گھر میں بیٹھے رہنے کی تھکاوٹ کو دور کیا جا سکے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here