بھارت سنگین معاشی بحران کاشکار

0
616

نئی دہلی(پاکستان نیوز)بھارت میں کورونا کے قہر کے سبب معاشی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ مئی کے مہینے میں ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک ماہانہ سروے میں بتایا گیاہے کہ کورونا بحران کی شدت میں اضافے اور معیشت پر اسکے مضراثرات کی وجہ سے بھارت میں مئی میں مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) گر کر 50.8 پر آگیا۔گزشتہ برس مینو فیکچرنگ سیکٹر میں پیداوار کے متعلق رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ستمبر میں 5.2 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی جو اگست میں 0.5 فیصد تھی۔بھارت میں کورونا سے قبل ہی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کمی دیکھنے کو مل رہی تھی۔ساؤتھ ایشین وائرکی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2019 میں مینو فیکچرنگ سیکٹر کے انڈیکس میں کمی کوئلے کی کان کنی میں کمی کی وجہ سے آئی۔ بھارت میں مینو فیکچرنگ میں کمی کی وجہ سے صنعتی پیداوار میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here