امریکہ:کورونا سے 6 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

0
712

واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکا میں عالمی وبا کورونا سے اموات کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 11 کروڑ 19 لاکھ 96 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 27 لاکھ 78 ہزار 165 اموات بھی ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔صرف امریکا میں 5 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ دوسرا نمبر برازیل کا ہے جہاں 2 لاکھ 46 ہزار 560 اور بھارت میں اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 418 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کرونا ویکسین انتظامیہ کے مطابق اب تک 70 فیصد سے زائد بالغ افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے ، سی ڈی سی کے مطابق ابھی تک امریکہ کی آدھی سے زائد آبادی تقریبا 43 فیصد عوام کو کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے ، 65 سال سے زائد عمر کے 76 فیصد افراد کو کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے ، امریکہ میں اس وقت فائزر ، بائیو ٹیک اور موڈرنا کی ویکسین لگائی جا رہی ہیں جن کو وائرس کے خلاف موثر ویکسین قرار دیا جا رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here