پاکستان،سعودیہ کو اسلحہ کی فروخت: فرانس کے 3سابق عہدیداروں سمیت 6افراد کو رشوت لینے پرقیدکی سزا

0
113

پیرس (پاکستان نیوز)فرانس کی ایک عدالت نے 1994میں پاکستان اور سعودی عرب کو اسلحہ ڈیل میں لاکھوں یورو کک بیکس لینے کے جرم میں 3سابق حکومتی عہدیداروں سمیت چھ افراد کو پانچ سال تک قید کی سزا سنا دی۔”کراچی افیئر“نامی اس سکینڈل میں سابق فرانسیسی وزیراعظم ایدوار بیلادور پر الزام تھا کہ انہوں نے پاکستان کو آبدوزیں اور سعودی عرب کو فریگیٹ فروخت کرنے کی ڈیل سے ملنے والی رشوت 1995 میں اپنی صدارتی انتخابات کی مہم میں خرچ کی تھی، بیلادور پر رشوت لینے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔سابق عہدیداروں میں وزیراعظم بیلادور کی انتخابی مہم کے سابق مینجر نکولس بیزیر، وزیر دفاع کے سابق مشیر ریناڈ ڈونڈیو دو ویبرس اور وزیر بجٹ کے سابق معاون تھیری گوبرٹ شامل ہیں۔بیزیر اور ڈونڈیو کو 3سال جبکہ گوبرٹ کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے کہا بیزیر بہت اچھی طرح جانتے تھے کہ کک بیکس کی رقم 1.6ملین یوروز بیلادور کی انتخابی مہم کے اکاو¿نٹ میں گئے ہیں۔ڈیل میں مڈل مین کا کردار ادا کرنیوالے لبنانی تاجروں زیاد تقی الدین اور عبدالرحمٰن العسیر کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔دو ملزموں نے عدالت پیشی سے انکار کر دیا جن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔سکینڈل کو کراچی افیئر کا نام اس وقت ملا جب 2002میں کراچی میں فرانسیسی دفاعی انجینئرز کو لے جانیوالی بس پر بم حملے میں15 افراد مارے گئے ، ابتدائی طور پر حملے کا الزام القاعدہ پر لگایا گیا تھا لیکن بعد میں ان خدشات کا اظہار بھی کیا گیا کہ رشوت کی رقم نہ دینے کی وجہ سے یہ حملہ جوابی کارروائی کے طور پر کیا گیا، تاہم فرانس کی کاو¿نٹر ٹیررازم ایجنسی ڈی جی ایس ا?ئی نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا یہ حملہ عسکریت پسندوں کی کارروائی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here