شہریوں کی اکثریت دل کے امراض کا شکار

0
70

نیویارک (پاکستان نیوز) دنیا کی امیر ترین اقوام میں شامل امریکہ کے شہریوں کی اکثریت صحت مند زندگی گزارنے سے قاصر ہے ، حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر 15 بالغوں میں ایک شہری دل کے امراض کا شکار ہے ، نئی تحقیق کے مطابق صرف 7 فیصد سے بھی کم امریکی شہری صحت مند دل رکھتے ہیں ، ٹفٹس یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق ایک صحت مند شہری کی جانچ بلڈ پریشر، بلڈ شوگر، بلڈ کولیسٹرول، زیادہ وزن اور موٹاپے کو ماپتے ہوئے کی جاتی ہے ، پانچوں نقاط میں صحت مند رہنے والے افراد ہی صحت مند تصور کیے جاتے ہیں، تحقیق کے دوران 20 سال سے زائد عمر 55 ہزار افراد پر سروے کیا گیا ۔طبی ٹیم نے زور دیا کہ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رہنے کی بجائے صحت مندانہ زندگی گزارنے کی طرف توجہ مبذول کرنی چاہئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here