ایرک ایڈمز کا معاون ڈکیتی کی واردات کا شکار

0
398

نیویارک (پاکستان نیوز)بروکلین میں میئر ایرک ایڈمز کے معاون ڈاکوئوں کے نشانے پر آ گئے، پولیس کے مطابق 33 سالہ کرس باؤ کو ہڈسن ایوینیو اور وینیگر ہل کے یارک سینٹ کے کونے میں صبح ساڑھے دس بجے کے قریب ڈاکوؤں کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی سٹی کار لینے جا رہا تھے اور چوروں سے منت سماجت کی کہ میں میئر کے لیے کام کرتا ہوں لیکن چوروں نے ایک نہ سنی ، ذرائع نے بتایا کہ ایک چور نے معاون کی ٹانگوں میں ٹانگ پھنسائی جبکہ دوسرے چور نے اسے دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔چور میئر معاون کا سیل فون اور پرس چھین کر فرار ہوگئے ، پولیس کی جانب سے تاحال ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here