نیویارک (پاکستان نیوز) یورپی خفیہ ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب سعودی آفیسر سعاد الجبری کی فیملی کو اغوا کر لیا گیا ہے ، سعاد الجبری کے بیٹے خالد نے بتایا کہ پچاس کے قریب سرکاری اہلکار صبح سویرے آئے اور بستر پر سوئے ہوئے میرے بہن اور بھائی عمر اور سارا کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ، خالد نے بتایا کہ میرے اکیس سالہ اور بیس سالہ بہن بھائیوں کی گرفتاری بغیر کسی وجہ اور الزام کے کی گئی ہے ، سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ان کو حراست میں لیے جانے کے حوالے سے تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔خالد نے بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ سیکیورٹی اہلکار میرے والد کو سعودی عرب واپس لانے کے لیے میرے بہن بھائیوں کے حوالے سے سودے بازی کریں گے کہ اگر تم سعودی عرب واپس نہ آئے تو ان کو مار دیا جائے گا یا عمر بھر جیل میں قید کر دیا جائے گا۔