میئر نیویارک ڈی بلاسیو نے رات 8بجے سے صبح5بجے تک کرفیولگا دیا

0
139

 

پرتشدد مظاہرے جاری رہے تو کرفیوکے اوقات کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے :پریس کانفرنس

نیویارک (پاکستان نیوز)میئر نیویارک ڈی بلاسیو نے پرتشدد مظاہروں اور عوامی املاک کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد نیویارک بھر میں کرفیو کا نفاذ کر دیا ہے ، پہلا کرفیو رات 8بجے سے صبح 5بجے تک جاری رہے گا ، آئندہ کرفیوکا سلسلہ کتنے روز تک جاری رہے گا اس کے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے ، ڈی بلاسیو کے مطابق آئندہ کرفیوکا نفاذ پرتشدد مظاہروں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا ،اگر پرتشد د مظاہروں کا سلسلہ نہ رک سکا تو آئندہ دنوں میں کرفیوکے اوقات کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here