بیروزگاری درخواستیں 10 لاکھ سے متجاوز

0
160

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ایک ہفتے کے دوران بیروزگاری سے متعلق فوائد کے لیے نئے درخواست گزاروں کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ رہی جس کی وجہ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے اور حکومتی مالی امداد نہ ہونے سے لیبر مارکیٹ میں بہتری کا عمل جمود کا شکار ہے،ادھر حکام نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ رواں سال دوسری سہ ماہی کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو 73 سال کی کم ترین سطح پر رہی جبکہ کاروباری اداروں کے منافع میں بھی تیز رفتاری سے کمی ہوئی۔محکمہ محنت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 22 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیروزگاری سے متعلق فوائد کے خواہشمندوں کی تعداد 98 ہزار کی کمی سے 1.006 ملین رہی جبکہ جاری ہفتے کے لیے رائٹرز پول کے اعداد و شمار کے مطابق 1 ملین نئی درخواستوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ مئی میں کاروباری اداروں کے کھلنے کے بعد بیروزگاری فوائد کی خواہشمندوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی ہوئی جو کہ مارچ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کاروباری ادارے بند کرنے سے 6.867 ملین تک پہنچ گئی تھی۔ملک میں وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد پہلی بار اس ماہ کے شروع میں بیروزگاری فوائد کے خواہشمندوں کی تعداد 1 ملین سے نیچے آئی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here