عمران اور ترین میں ٹھن گئی ، اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری ارسال

0
155

اسلام آباد (پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان نے شوگر مافیا کیخلاف آخری دم تک جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ جہانگیر ترین اس حق میں نہیں ہیں اور اس بات پر عمران خان اور جہانگیر ترین آمنے سامنے ا ٓ گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی ہے بلکہ وزیراعظم عمران خان نے وکٹ سے باہر نکلتے ہوئے جارحانہ شاٹ کھیلتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بھی سمری بھجوا دی ہے ، ان ہاﺅس تبدیلیوں کے لیے وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتا ہے ، عمران خان نے اپوزیشن اور دیگر مخالفین کی ریشہ دوانیوں کو نکیل ڈالنے کے لیے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here