نیوجرسی (پاکستان نیوز) نیوجرسی میں اسلامک سینٹر کھولنے پر تنازع پیدا ہو گیا ہے ، جس کی بڑی وجہ ٹریفک اور پارکنگ مسائل کو قرار دیا جار ہا ہے ، مسلم گروپ کی جانب سے ٹی نک ٹائون میں اسلامک سینٹر کھولنے کے اعلان پر اہل علاقہ نے ٹریفک اور پارکنگ مسائل کو وجہ بنا کر اس پر اعتراض اٹھانا شروع کر دیا ہے ۔ رہائشی بورڈ کی جانب سے بھی ان مسائل پر توجہ مبذول کرائی جا رہی ہے ، الامہ کمیونٹی سینٹر کو لانگ فیلو سکول کی جگہ تعمیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جوکہ 2018 میں چرچ کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے، الامہ کمیونٹی سینٹر کی تعمیر کا مقصد ایک ہی چھت تلے مسلم کمیونٹی کو ڈے کیئر، چائلڈ کیئر اور نماز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ معاملہ نیوجرسی کی عدالت میں پہنچ گیا ہے جہاں قانونی کارروائی جاری ہے ، Teaneck نے عدالتی فائلنگ میں امتیازی سلوک کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ پروجیکٹ کا جائزہ منصفانہ، قانونی اور ضروری تھا۔جون میں زوننگ بورڈ کے رکن عاطف رحمن سے عدالت میں کیس کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ اس نے گواہی دی کہ، گاڑیوں کے پک اپ کے بارے میں زوننگ بورڈ کے مباحثے کے دوران، بورڈ کے رکن ایڈ ملیگن نے طنزیہ جملے کہے، اور عرب مسلمانوں کی تضحیک کی۔