نیویارک (پاکستان نیوز)ہر چار میں سے تین شہری پیسوں کی کمی کی وجہ سے زندگی کے متاثر ہونے کا گلہ کرتے ہیں ، موگن اسٹینلے کے سروے کے مطابق ہر چار میں سے تین ملازمین زندگی میں مسائل کی بڑی وجہ پیسے کو قرار دے رہے ہیں، بدھ کو شائع ہونے والے مورگن سٹینلے سروے کے مطابق، امریکہ میں چار میں سے تقریباً تین ملازمین، یا 71 فیصد نے کہا کہ پیسے سے متعلق تناؤ نے ان کے کام اور ذاتی زندگی کو منفی طور پر متاثر کرتا ہے۔مورگن اسٹینلے نے اپنی تحقیق میں کہا، چونکہ COVIDـ19 کے خدشات ختم ہو گئے ہیں، مہنگائی، جغرافیائی سیاست، اور معاشی غیر یقینی صورتحال نے مرکزی مرحلہ اختیار کر لیا ہے، اسٹیٹ آف دی ورک پلیس فنانشل بینیفٹس اسٹڈی کے مطابق ملازمین اپنے مالی فوائد پر اور بھی زیادہ توجہ دے رہے ہیں، اور ضروریات زندگی پوری نہ ہونے کا گلہ کر رہے ہیں۔