7 7/ لندن دھماکوں پر پاکستانی نژاد طالبہ فاطمہ لودھی کا اظہار یکجہتی

0
26

لندن (پاکستا ن نیوز)لندن اسکول میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستانی نژاد مسلم طالبہ فاطمہ خالد لودھی نے اظہار خیال کرتے ہوئے حاضرین کو اسلام کی اصل تصویر دکھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحیثیت ایک پاکستانی مسلم میرا دل ان تمام معصوم جانوں کے ضیاع پر خون کے آنسو روتا ہے جنہوں نے اس دن دہشت گرد حملوں میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ دوسری جانب یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ جن لوگوں نے اسلام کے نام پر ایسی وحشت زدہ حرکت کی ان کا اسلام یا مسلمانوں سے دور دور کا کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہے۔ وہ صرف نام کے مسلمان تو ہو سکتے ہیں لیکن حقیقی مسلم ہرگز نہیں ہو سکتے کیونکہ اسلام تو پیغام ہی امن اور سلامتی کا دیتا ہے۔ قرآن میں نہایت واضح الفاظ میں درج ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا شخص محفوظ ہو۔ ہمیں ایک دوسرے کو مارنے کی بجائے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے تاکہ دنیا کو ایک قابل رہن نمونہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے 7جولائی کو ہونیوالے دہشت گرد حملوں کی دل کھول کر مذمت کی اور اپنے اساتذہ اور دیگر طلباء کے دل جیت لئے۔ یاد رہے کہ 7 جولائی 2005 کے لندن میں ہونے والے بم دھماکے ، جنہیں اکثر 7/7 کہا جاتا ہے، لندن میں دہشت گردوں کے ذریعے کیے گئے چار مربوط خودکش حملوں کا ایک سلسلہ تھا جس میں صبح کے اوقات میں شہر کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم پر سفر کرنے والے مسافروں کو نشانہ بنایا گیا۔ تین دہشت گردوں نے الگ الگ شہر بھر میں لندن انڈر گراؤنڈ ٹرینوں میں یکے بعد دیگرے تین گھریلو بم دھماکے کیے اور بعد میں چوتھے دہشت گرد نے ٹیوسٹاک اسکوائر میں ایک ڈبل ڈیکر بس میں دوسرا بم دھماکا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here