دیوان ایونیو پر Covid-19 کی فری ٹیسٹنگ کا اہتمام

0
107

کمیونٹی کی سہولت کیلئے مفت ٹیسٹنگ اور فوری نتائج و مفت کنسلٹیشن کا انتظام بھی موجود
کمیونٹی کو کسی بھی قسم کی کوئی انشورنس کی شرط بھی ضروری نہیں، ڈاکٹر سید نوید

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو میں 2446ویسٹ دیوان ایونیو پر کمیونٹی کی سہولت کیلئے Covid-19 کی مفت ٹیسٹنگ کیلئے ریاست کے اشتراک سے انتظام کیا گیا ہے، کلینک کے انچارج ڈاکٹر سید ایم نوید نے نمائندہ ”پاکستان نیوز“ سے گفتگو میں واضح کیا کہ ٹیسٹنگ کا فوری (Instant) نتیجہ دیا جائےگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیسٹنگ کیلئے میڈیکل انشورنس کی شرط بھی نہیں ہے اور ہفتہ کے پانچ روز 9 بجے صبح سے شام 5 بجے تک ٹیسٹنگ کی سہولیات اور تجربہ کار پروفیشنل پیرا میڈیکل کے توسط کمیونٹی اراکین اپنی تشقی کیلئے ٹیسٹنگ کرا سکتے ہیں۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر نوید نے ”پاکستان نیوز“ کے اراکین اور بعض کمیونٹی شخصیات کے ٹیسٹ کر کے فوری نتائج بھی دیدیئے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 773-521-6666 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here