کاروباری ادارے Sada Groupآف کمپنز کے شوکت سندھو و سیف الرحمن چودھری کا عشائیہ

0
134

بہر ملاقات تقریب میں قونصل جنرل جاوید عمرانی کاروباری شخصیات چوہدری منیر اختر، نواز اقبال اور رانا جاوید نے شرکت کی
تندوری ریسٹورنٹ میں خصوصی عشائیے کے دوران حالات حاضرہ و دیگر موضوعات پر تبادلہ¿ خیال کیا

شکاگو(پاکستان نیوز) سال 2020ءکے آغاز سے ہی کرونا کے اثرات و سماجی فاصلوں کے گھٹے ہوئے ماحول سے نکلنے کیلئے پاکستانی کمیونٹی کے فعال و مقبول رہنما و کاروباری ادارے Sada Group of Companies کے روح رواں شوکت سندھو اور سیف الرحمن چودھری نے گزشتہ ہفتہ قریبی احباب سے ملنے کے ناطے تندوری ریسٹورنٹ میں پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیہ میں مڈ ویسٹ کیلئے متعینہ پاکستان کے قونصل جنرل جاوید احمد عمرانی، RNA کے سربراہ، مستند سماجی و کاروباری شخصیت چودھری منیر اختر، کاروباری شخصیت نواز اقبال کے ہمراہ پاکستان نیوز کے بیورو چیف رانا جاوید نے شرکت کی۔ دوران عشائیہ اہتمام لذت کام و دہن کےساتھ موجودہ حالات کے باعث کاروباری سرگرمیوں، عالمی سیاسی، معاشی و سماجی صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کےساتھ دوستوں کے درمیان خوشگوار یادوں کا اعادہ بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ فیصل آباد کے سیاسی و کاروباری خانوادے سے تعلق رکھنے والے شوکت سندھو اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں۔ شکاگو میں اپنے قیام کے آغاز سے ہی سماجی و کاروباری سرگرمیوں میں فعال کمیونٹی میں بے حد مقبول شوکت سندھو کے کریڈٹ پر شکاگو میں پہلے پاکستانی کے ماﺅنٹ پراسپیکٹ میں ہالی ڈے ان کے قیام، ویسٹرن میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے کمیونٹی ہال کے قیام کے علاوہ گرانقدر سماجی و فلاحی خدمات شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here