سیاہ فام کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کےخلاف امریکہ بھر میں مظاہرے

0
148

نیویارک( پاکستان نیوز) منی سوٹا کے شہر منی پلس میں پولیس کے ہاتھوں 46 سالہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد نیویارک سمیت دس اہم ریاستوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے مظاہرین پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت میں ملوث افسران کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے منی سوٹا کے شہر منی پلس میں مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے مظاہرین کی اچانک یلغار کی وجہ سے پولیس بھاگنے پر مجبور ہو گئی مظاہرین پولیس کی گاڑیوں کے اوپر چڑھ کر نعرہ بازی بھی کرتے رہے سیاہ فام کیمونٹی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ جب سے ٹرمپ امریکی صدر بنے ہیں ہیٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہونے کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے بھی سیاہ فام کیمونٹی کے ساتھ حیوانوں جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہیں نیویارک کے مختلف علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے مقررین سیاہ فام شخص کی ہلاکت میں ملوث پولیس افسران پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے رہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here