نیویارک پولیس کے 236اہلکار ”کورنا “کا شکار ، 3ہزار سے زائد ہسپتال میں زیر علاج

0
210

 

اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے شعبہ صحت کے اہلکار بھی فرنٹ لائن میں آگئے
گروسری سٹورز پر چوری کی وارداتوں میں اضافے کے خدشات

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے میں پیش پیش ہے ، اب تک نیویارک پولیس کے 236اہلکاروں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے جبکہ 3ہزار 200اہلکار بیمار ہیں جن میں ابھی تک کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ، پولیس اہلکاروں کے بڑی تعداد میں کورونا وائرس کا شکار ہونے پر شہر میں چوری کی وارداتوں میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، شہر میں لاک ڈاﺅن اور کرفیو کی وجہ سے گروسری سٹورز اور دیگر مقامات پر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے دھاوے اور حملوں کا بھی خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ اتنی بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کے بیمار ہونے پر شہر کی سیکیورٹی پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔نیویارک پولیس کمشنر ڈرموٹ شے نے کہا ہے کہ صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ ڈاکٹرز، نرسز اور شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کی طرح پولیس ممبران بھی فرنٹ لائن میں ہیں اور ان میں وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی زیادہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here