پاک بھارت کرکٹ ٹاکرہ: لانگ آئی لینڈسٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں

0
82

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت ٹاکرے کیلئے لانگ آئی لینڈ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ،دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی پاور میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء سے قبل نیویارک کا نساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔اس حوالے سے آئی سی سی نے اسٹیڈیم کی تازہ ترین ویڈیو جاری کی ہے، اسٹیڈیم کے ایسٹ اور ویسٹ اسٹینڈز مکمل ہونے کے قریب ہیں جس میں 24 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔نارتھ اور ساؤتھ اینڈز پر پریمیئم ہوسپیٹیلیٹی اور میڈیا پویلینز کی تعمیر جاری ہے۔اس اسٹیڈیم میں بھارت کے تمام گروپ میچز کھیلے جائیں گے اور میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو اسی اسٹیڈیم ہوگا۔آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ تعمیراتی کام پلان کے مطابق چل رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here