نیویارک(پاکستان نیوز)بلومبرگ انڈیکس کی ایک ر پورٹ کے مطابق، امریکا میں 31 ایسے ارب پتی ہیں جب کے پاس اس وقت امریکی خزانے سے زیادہ دولت موجود ہے۔ جمعہ تک امریکا کے سرکاری خزانے میں صرف 38.8 ارب ڈالرز باقی رہ گئے تھے۔ وزیر خزانہ جینیٹ یالین خبردار کر چکی ہیں کہ اگر قرض لینے کی حد (ڈیٹ سیلنگ)میں 5 جون تک اضافہ نہ کیا گیا تو ملک تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ ہو جائے گا، جس سے عالمی معیشت کو جھٹکا لگے گا۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، اس وقت امریکا میں 18 شہری ایسے ہیں جو ملک سے زیادہ امیر ہیں، ان میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، امیزون کے بانی جیف بیزوس، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن شامل ہیں