پاکستان کاایران پر جوابی حملہ،انتخابات ملتوی ہونے کا امکان

0
102

نیویارک(پاکستان نیوز) ایران کی جانب سے گزشتہ روز فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستانی ائیر فورس نے ایران کی حدود کے اندر کارروائی کرتے ہوئے بلوچ علیحدگی پسندوںکے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ،پاک فضائیہ نے ایران کی حدود میں 7مختلف مقامات پر بلوچ لبریشن فورس اور بلوچ لبریشن آرمی کے اڈوں کو شدید بمباری سے نشانہ بنایا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پاک ایران محاذ آرائی ملک میں حالیہ انتخابات پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے ، دونوں ممالک کے درمیان اگر جنگی حالات پیدا ہوتے ہیں تو ملک میں عام انتخابات کو فوری طور پر ملتوی کیا جا سکتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here