نیویارک (پاکستان نیوز) سابق سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن کی سٹافر ہما عابدین نے بتایا کہ 2016 کی انتخابی مہم کے دوران مجھے مسلم ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہما عابدین نے اپنے امریکی سیاست میں تجربات پر مشتمل کتاب شائع کی ہے جس میں مختلف واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے، ہیلری کلنٹن کی چیف آف سٹاف رہ چکی ہما عابدین نے بتایا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے لیے زندگی بہت بڑا چیلنج ہے، اس کا اندازہ 2016 کے دوران ان کو انتخابی مہم کے دوران باخوبی ہو گیا تھا، ”فرینکلی سپیکنگ” کے عنوان سے کتاب شائع کرنے والی ہما عابدین نے اپنی دنیا کے اہم رہنمائوں سے ملاقاتوں اور گفتگو کا بھی حوالہ دیا ہے، ہما نے امریکہ کے معاشرے میں بااختیار اور طاقت ور خواتین کے کردار اور معاشرتی تقسیم کے متعلق بھی کھل کر بات کی ہے۔