واشنگٹن (پاکستان نیوز) دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے کہا ہے کہ امریکہ کے لیے ایچ ون ویزا پروگرام بند کرنا نہایت نقصان دہ ثابت ہوگا، ایلون مسک کے مطابق امیگریشن کا بہترین قانونی طریقہ ایچ و ن بی ویزا ہے جوکہ اب تک کامیاب انتخاب ثابت ہوا ہے ، میرے خیال میں امریکہ کو ایچ ون بی پروگرام کو جاری رکھنا چاہئے، انھوں نے کہا کہ ہنر مند افراد نے امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ، امریکہ کو قابل اور ہنر مند غیرملکی افراد سے بے حد فائدہ ہوا ہے ، کچھ آئوٹ سورسنگ کمپنیاں اس پروگرام کا غلط فائدہ اٹھا رہی ہیں اور اسے روکنا چاہئے، لیکن اس پروگرام کو ختم کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ دائیں بازو نظریات کے کچھ لوگ ایچ ون بی ویزا پروگرام بند کرنا چاہتے ہیں لیکن میں اس نظریے سے متفق نہیں ہوں۔











