نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی فوج میں بھارتیوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 44ہوگئی ہے جو ستمبر میں 27تھی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تصدیق کی کہ حال ہی میں روسی فوجی یونٹس نے متعدد بھارتی شہریوں کو بھرتی کیا ہے۔ انہوں نے ماسکو پر زور دیا کہ وہ بھارتی شہریوں کی بھرتی کو ختم کرتے ہوئے انہیں جلد از جلدفارغ کرے۔جیسوال نے روسی فوج میں شامل نہ ہونے کے حکومت کے مشورے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی بھرتی زندگی کے لئے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام روس اور بھرتی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں تاکہ بھارتی شہریوں کو گمراہ ہونے سے روکا جا سکے۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق رواںسال کے شروع میں روس کے ذریعے بھرتی کیے گئے 127بھارتیوں میں سے 97کو فارغ کر دیا گیا ، 12کی ہلاکت کی رپورٹ ہے اور باقی لاپتہ ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ روسی اور اسرائیلی فوجوں میں بھارتیوںکی بڑھتی ہوئی تعداد بھارت میں بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتی ہے جہاں بے روزگاری، غربت اور بھوک کے باعث بہت سے لوگوں کے پاس اورکوئی راستہ نہیںہے۔ کچھ نوجوانوں کو روسی اور اسرائیلی افواج میں کرائے کے سپاہیوں کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ جو خطرات کے باوجود روزی روٹی اور بقا کی تلاش میں ہوتے ہیں۔








