امریکی دبائو کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے ، حسن روحانی

0
167

 

تہران(پاکستان نیوز) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکی دبائو کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے۔ایران پر امریکی پابندیوں کے اعلان پر ایرانی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پابندیوں کے اقدام پر یقینی شکست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو پابندیوں کے فیصلے پر عالمی برادری کے منفی ردِعمل کا سامنا ہوگا، ایران امریکی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیگا۔حسن روحانی نے مزید کہا کہ امریکا ایرانی عوام کے حقوق اور عالمی قوانین کا احترام کرے ، سلامتی کونسل کے ارکان امریکی فیصلے کے خلاف مزاحمت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ 2015 کے جوہری معاہدے پر فریقین عمل کریں تو ایران بھی مکمل پاسداری کو تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here