انتخابات: ٹرمپ اور بائیڈن کا ونسکونسن ، اوہائیو میں خطاب ، ایک دوسرے پر تنقید

0
306

 

ٹرمپ کورونا کے پھیلائو کی وجہ ہیں :بائیڈن ،مرحوم جج کی آخری رسومات کے بعد نئے جج کا اعلان کرونگا :ٹرمپ

نیویارک (پاکستان نیوز)انتخابات 2020 کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن نے سپریم کورٹ کی جج رتھ بیڈر گنزبرگ کی موت پر نئے جج کی تعیناتی کے ڈرامے کے بعد ونسکونسن اور اوہائیو کی ریاستوں کا دورہ کیا اور ووٹرز سے خطاب کیا ، جلسے سے خطاب کے دوران جوبائیڈن نے کرونا وائرس کو پھیلائو سے روکنے میں کوتاہی میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ وہ مرحوم جج کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد سپریم کورٹ کے نئے جج کے نام کا اعلان کریں گے ، الیکشن میں 43 روز باقی ہیں اور ری پبلیکنز کی کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد سپریم کورٹ کی جج کی تعیناتی کو یقینی بنا سکیں تاکہ ٹرمپ کے خلاف سپریم کورٹ میں قانونی کارروائی کے لیے راستہ صاف ہو ، ٹرمپ اور بائیڈن کے انتخابی معرکے کی بات کی جائے تو بائیڈن کو ٹرمپ پر 8 فیصد کی برتری حاصل ہے ، بائیڈن کو 51 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے جبکہ ٹرمپ 43 فیصد عوام کی حمایت رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here