سیکرٹری آفس کی ویب سائٹ سے غلطیوں بھرے 400بیلٹس ڈائون لوڈ کیے گئے :ڈیٹرائٹ نیوز
نیویارک (پاکستان نیوز) مشی گن میں ڈیموکریٹ کی سیکرٹری کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں سنگین غلطی کا انکشاف ، بیلٹ سے ٹرمپ کا نام غائب مس پرنٹ ہو گیا ، بیلٹس کو اوورسیز میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کے لیے بھیجے گئے ہیں ، ڈیٹرائٹ نیوز کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق بیلٹس پیپرز پر ٹرمپ کا نام مس پرنٹ ہونے کے ساتھ درجنوں غلطیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ، سیکرٹری کی ویب سائٹ سے ایسے 400 بیلٹس ڈائون لوڈ کیے گئے ہیں جن میں سنگین غلطیاں تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات ابھی یقینی طور پر نہیں کہی جا سکتی ہے کہ بیلٹس کو اوورسیز اہلکاروں کے لیے بھیج دیا گیا ہے یا نہیں ، سیکرٹری آف اسٹیٹ آفس کے مطابق ان ہی افراد یا اداروں کو درست بیلٹس پیپرز ای میل کیے جائیں گے جوکہ اپنی طرف بھیجے گئے بیلٹس میں غلطیوں کی نشاندہی کریں گے یا ہمیں اس کے متعلق آگاہ کریں گے ۔