بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کیخلاف لابنگ فرم سے معاہدہ

0
122

واشنگٹن(پاکستان نیوز)نارتھ امریکہ میں سکھوں کی نمائندہ تنظیم سکھ فارجسٹس نے بھارت میں اقلیتوں کی کھلے عام نسل کشی، کسانوں کے جائز مطالبات کو نہ ماننے اور سکھ نوجوانوں کو اپاہج بنانے کے لئے ریاستی اداروں کی کارروائیوں اور دیگر اہم ایشوز کو امریکی ایوان بالا کے اراکین اور بائیڈن انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے لیے معروف امریکی لابنگ فرم بلیو سٹار سٹریٹجک کے ساتھ معاہدہ کرلیا،فرم سکھوں کو انصاف دلانے کے لئے اور خالصتان کے معاملے میں بائیڈن حکومت کے عہدیداران سے بات کریگی۔سکھ فارجسٹس کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ خالصتان کی آزادی کی تحریک انکا جمہوری اور آئینی حق ہے مودی حکومت غلط بیانی کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔سکھ فارجسٹس نے کہا بھارت میں نسل کشی اور مظالم پربائیڈن انتظامیہ کو باخبر رکھیں گے۔اس حوالے سے لابنگ فرم اپنا کردار ادا کرئےگی۔بلیوسٹار سٹریٹجک لابنگ فرم کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے امریکہ سمیت دنیا میں سکھوں کو بدنام کرنے کے لیے بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کے لیے حقائق پر مبنی وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here