ناسو کاﺅنٹی کے 83افراد مشتبہ کورونا وائرس کیسز کی فہرست میں شامل

0
142

ہم صورتحال کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں،تاحال کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ہے :کاﺅنٹی ایگزیکٹو

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ناسو کاﺅنٹی کے83افراد زیر نگرانی آ گئے ہیں ، ناسو کاﺅنٹی ایگزیکٹو لورا کیورن نے بتایا کہ ہم صورتحال کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ، 83 مشتبہ افراد کی مکمل سکریننگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ ان میں اکثریت کو ہسپتال میں نگہداشت وارڈ میں بھی منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں ، انھوں نے کہا کہ کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا لیکن کچھ افراد کے ٹیسٹ کے نتائج ابھی تک نہیں آئے ہیں جس کی وجہ سے ان کو انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ کوویڈ 19 کورونا وائرس کی ابتدائی قسم ہے جوکہ ووہان میں پائی گئی ہے اور اس سے دنیا بھر میں 80ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here