برطانوی عدالت نے لارڈ نذیر جنسی ہراسگی کے تمام الزامات سے بری کر دیا

0
725

لندن (پاکستان نیوز) برطانوی عدالت نے ہاﺅس آف لارڈ کے سابق رکن لارڈ نذیر پر لگنے والے تمام جنسی ہراسگی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کو تمام الزامات سے بری کر دیا ، اس موقع پر لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ کراﺅن پراسیکیوشن انتہائی مضحاکہ خیز ہے ۔برطانیہ کے دارالامراء یا ہاو¿س آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے اپنے خلاف جنسی استحصال کے الزامات پر مبنی ایک رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہاو¿س سے نکالے جانے سے پہلے خود ہی ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔لارڈ نذیر احمد نے اپنے خلاف جنسی استحصال کے الزامات سے متعلق ہاو¿س کی ضابطہ اخلاق کی کمیٹی کی ایک رپورٹ دیکھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ، اس رپورٹ میں انھیں ہاو¿س سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ہاو¿س کی ضابطہ اخلاق کمیٹی کی رپورٹ طاہرہ زمان کی 2017 میں دائر کی گئی اس شکایت پر مبنی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ لارڈ نذیر احمد نے ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر ان کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here