بائیڈن کے حامیوں میں 50 فیصدکمی

0
90

نیویارک (پاکستان نیوز)گیلپ سروے کے دوران بائیڈن کے حامیوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے ، تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق سیاسی جماعتوں اور عام افراد سمیت بائیڈن کے حامیوں کی تعداد میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ، رواں برس جون میں کیے گئے سروے میں ایک ہزار سے زائد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا جس کے دوران بائیڈن کی حمایت میں 6 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ، ری پبلیکن جماعت کی جانب سے ملازمتوں کی پیداوار میں بائیڈن کی حمایت میں 12 فیصد حمایت سامنے آئی ہے جبکہ ڈیموکریٹس کی جانب سے 90 فیصد اراکین نے بھرپور اعتماد اور حمایت کا اعلان کیا ، 48 فیصد آزاد امیدوار بھی بائیڈن حکومت کے اقدامات سے مطمئن نظر آئے ۔ ملازمتوں کی پیداوار کے حوالے سے 3 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے ، گیلپ کے مطابق سیکنڈ کوارٹر میں بائیڈن کی حمایت 53 فیصد رہی جوکہ سابق صدور کلنٹن (44) فیصد اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ (38.8 ) فیصد سے زائد ہے ۔ واضح رہے کہ سابق صدر باراک اوباما کی ملازمتوں کی پیداوار کے حوالے سے حمایت 62 فیصد اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی حمایت 55.8 فیصد رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here