نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میئر کے امیدواروں میں اینڈریو ینگ نے انتخابی مہم کے دوران سبقت لے لی ہے ، میئر انتخابات میں 100روز باقی ہیں جبکہ اس سلسلے میں ایمرسن کالج ، پیکس 11 اور نیوز نیشن کی جانب سے مشترکہ سروے میں لوگوں کی اکثریت نے اینڈریو ینگ کو میئر انتخابات کیلئے بہترین انتخاب قرار دیا ، سروے کے دوران 1128 ووٹرز نے اپنی رائے کا اظہار کیا ، 34 فیصد ووٹرز نے اینڈریو ینگ کے حق میں رائے دی ، 19 فیصد ووٹرز نے ایرک ایڈمز کو بہترین انتخاب قرار دیا جبکہ 17 فیصد نے اس سلسلے میں کسی قسم کی رائے دینے سے گریز کیا۔