واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز) ایریزونا سینیٹ کی دوڑ میں شامل ری پبلیکن کے امیدوار بلیک ماسٹر نے 6 جنوری کے واقعے میں ایف بی آئی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کر دیا، ری پبلیکن امیدوار نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کی منافقانہ سرگرمیوں کو ظاہر کرنے کے لیے امریکی انٹیلی جنس آپریشنز کی تحقیقات کی حمایت کریں گے ، ایریزونا کے سینیٹ کے امیدوار نے 2020 کے انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کے بعد سے ٹرمپ کی بہت سی ریلیوں میں شرکت کی ہے اور مئی میں دنیش ڈی سوزا کے انتخابی فراڈ کی اسکریننگ دیکھنے کے لیے ٹرمپ کے فلوریڈا کے ریزورٹ، مارـاےـلاگو کا دورہ بھی کیا تھا۔دستاویزی فلم 2000 ڈونکی اور نومبر 2021 کے ایک مہم کے اشتہار میں ماسٹرز یہ اعلان کرتے سنے جا سکتے ہیں کہ میرے خیال میں ٹرمپ 2020 میں جیت گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام کو اس کیس کی تہہ تک پہنچنے کی ضرورت ہے تاکہ حقائق سے پردہ اٹھایا جا سکے کہ آخر یہ واقعہ کیوں پیش آیا ہے۔