ٹیکساس (پاکستان نیوز)ٹیکساس کے ہوم ٹائون لبوک میں نوجوانوں میں خودکشی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایڈم ہرنانڈز کی سب سے بڑی بیٹی نے 2018 میں اچانک اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا، اس خود کشی نے پورے خاندان کو بڑے دکھ میں مبتلا کر دیا، ایڈم کے مطابق اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ کسی دوسری بیٹی کو ایسا کرنے سے بچائوں گا۔ان کی 18 سالہ بیٹی جیکولین نے سالگرہ سے تین ہفتے قبل اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اور حیران کن طور پر اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی، ہیلتھ کیئر پروگراموں کی صدر سارہ رتنر نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ نوعمروں کے لیے تبدیلی کا وقت ہے، جب وہ بہت زیادہ دباؤ میں ہوتے ہیں، تو یہ خود کو نقصان پہنچانے اور خودکشی کے ان خیالات کو بڑھا سکتا ہے۔محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے مطابق، ٹیکساس میں 15ـ34 سال کی عمر کے لوگوں کی موت کی دوسری بڑی وجہ خودکشی ہے۔ ریاست بھر میں علاج تلاش کرنا اور برداشت کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔