41ملین ڈالر فراڈ کے الزام میں تین پاکستانی بھائی گرفتار

0
102

واشنگٹن (پاکستان نیوز)محکمہ انصاف نے 41ملین ڈالر فراڈ کے الزام میں تین بھائیوں سمیت چار افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے، ملزموں میں چار دوہری شہریت والے پاکستانی جن میں سعد، ارحم ، شاہواعظ شوکت اور دانیال خان شامل ہیں، عدالتی دستاویزات کے مطابق، اس گروپ پر امریکی ہیلتھ کیئر اور بائیو ٹیکنالوجی اسٹاکس میں اندرونی تجارت اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کا الزام ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر جعلی پریس ریلیز اور جھوٹے طبی اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی طور پر حصص کی قیمتوں کو زیادہ منافع کے لیے فروخت کرنے سے پہلے ان کی قیمتیں بڑھا دیں۔ اگر تمام معاملات پر مجرم قرار دیا جاتا ہے تو تینوں بھائیوں کو 245 سال کی قید ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here