کراچی(پاکستان نیوز) غیر یقینی سیاسی و معاشی صورتحال اور زرمبادلہ کی قلت کے باعث زرمبادلہ کی دونوں کی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 184 روپے کی نئی تاریخ ساز سطح تک پہنچ گئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ساتویں ریویو قسط میں تاخیر، بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈالر کی اڑان کا باعث ہیں۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 31 پیسے بڑھ کر 182.64 روپے کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 184 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔