کورونا ویکسین کی خریداری ، امریکہ نے ایران کو فنڈز منتقلی کی اجازت دیدی

0
153

تہران(پاکستان نیوز)کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے امریکہ نے ایران کو فنڈزمنتقلی کی اجازت دیدی۔گورنر ایرانی سنٹرل بینک کے مطابق سوئس بینک کو ادائیگی کیلئے امریکی وزارت خزانہ کے فارن ایسیٹس کنٹرول آفس کی منظوری مل گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق ایران امریکہ سے اہم منظوری لینے میں کامیاب ہوگیا،امریکہ نے ایران کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت دے دی، ایرانی سنٹرل بینک کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے ایران کو دیگر ممالک سے کورونا ویکسین خریدنے کے لیے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت دے دی ہے ، ایرانی سنٹرل بینک کے گورنر عبدالنصر حماتی کا کہنا تھا کہ سنٹرل بینک کو ویکسین کی خریداری کے سلسلے میں سوئس بینک کو ادائیگی کے لیے امریکی وزارت خزانہ کے فارن ایسیٹس کنٹرول آفس کی منظوری مل گئی ہے۔ ،عبدالنصر حماتی نے کہا کہ امریکہ نے ہمارے تمام بینکوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس لیے انہوں نے عالمی دباؤ کے تناظر میں صرف اس کیس کی منظوری دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران کوویکس سے کورونا ویکسین خریدنے کے لیے ابتدائی طور پر16.8 ملین خوراکوں کی مد میں 244 ملین ڈالر ادا کرے گا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 190 معیشتوں نے کوویکس کی ویکسین کی خریداری کے لیے معاہدہ کیا ہے لیکن امریکی پابندیاں کمپنی کو ادائیگی کے لیے آڑے آرہی ہیں،دوسری جانب امریکی جانب سے ایرانی سنٹرل بینک کے گورنر کے بیان پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here