تائیوان میں صورتحال سنگین ہونیکا انتباہ

0
118

تائی پے(پاکستان نیوز) چین صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ آبنائے تائیوان میں صورتحال پیچیدہ اور سنگین ہے۔ انہوں نے کہا فریقین آبنائے تائیوان میں امن کے حصول، قومی اتحاد اور قومی بحالی کی تلاش میں تعاون کرسکتے ہیں، چینی صدر نے یہ بات تائیوان کی مرکزی اپوزیشن جماعت کے نئے منتخب رہنما کو تنہینی خط میں کہی، جنہوں نے بیجنگ کے ساتھ نئے سرے سے بات چیت کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ تائیوان کی کیومیٹنگ نے ہفتے کو تائی پے شہر کے سابق میئر ایررک چوکو اپنا رہنما منتخب کیا تھا جنہوں نے کہا تھا کہ وہ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ معطل شدہ اعلیٰ سطح کے رابطوں کو دوبارہ شروع کریں گے۔ چین تائیوان کو اپنا علاقہ کہتا ہے اور یہاں اس نے فوجی اور سیاسی دبائو بڑھایا ہے تاکہ جمہوری طور پر حکومت کرنے والے جزیرے کو چین کی خومختاری قبول کرنے پر مجبور کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here