نیویارک کے نومنتخب میئر ایرک ایڈمز نے ٹرانزیشن ٹیم کا اعلان کردیا

0
143

نیویارک (پاکستان نویز)نیویارک کے نومنتخب میئر ایرک ایڈمز نے اپنی ٹرانزیشن ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں یونائیٹڈ وے آف نیو یارک سٹی کے صدر اور سی ای او، سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے چانسلر، ایک بڑی لیبر یونین کے سربراہ اور گولڈمین سیکس کے سی ایف او شامل ہیں۔ بروکلین بورو کے موجودہ صدر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یونائیٹڈ وے آف نیویارک سٹی کی صدر اور سی ای او شینا رائٹ اور نو شریک چیئرز اس منتقلی کی قیادت کریں گے۔ایڈمز نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بقیہ ٹرانزیشن ٹیم کا اعلان “جلد ہی” کر دیا جائے گا۔ایڈمز نے اپنی انتظامیہ میں عہدوں کے لیے درخواست دہندگان کی تلاش کے لیے ایک ٹرانزیشن ویب سائٹ بھی شروع کی جہاں سے تفصیلات حاصل کرنے کے ساتھ رجسٹریشن بھی کروائی جا سکتی ہے ، ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چارلس فلپس، نیویارک ہوٹل اینڈ گیمنگ ٹریڈز کونسل کے صدر رچ ماروکو اور فورڈ فاؤنڈیشن کے صدر ڈیرن واکر ایڈمز کی آفیشل ٹرانزیشن ٹیم کے شریک چیئرمین کے طور پر بھی کام کریں گے۔ایڈمز نے بدھ کے روز اپنی انتظامیہ میں عہدوں کے لیے درخواست دہندگان کی تلاش کے لیے ایک ٹرانزیشن ویب سائٹ بھی لانچ کی۔منتخب میئر کا یہ اعلان پورٹو ریکو اور ڈومینیکن ریپبلک کے بیک ٹو بیک دوروں پر سیاسی اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کے چند دن بعد آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here