اسلام آباد (پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عدالت سے نااہل کروایا جا سکتا ہے ، عمران خان کے خلاف نئے کیسز سامنے آنے والے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ایف اے ٹی ایف کا بل پاس کروانا حکومت کے لیے مشکل ہوگا کیونکہ اپوزیشن کے نمبرز زیادہ ہیں۔