مہینوں پھنسے سیاح نے فلمی کردار کو حقیقی روپ دے دیا

0
175

منیلا(پاکستان نیوز) فلپائن ایئر پورٹ کے ڈیپارچر میں پھنسے غیر ملکی سیاح کو 110 دن گزر گئے جس کے بعد انہیں اس فلمی کردار کا حقیقی روپ قرار دیا جارہا ہے جو 2004 میں بنی تھی جس کا مرکزی کردار امریکہ کے ایئرپورٹ پر پھنس جاتا ہے۔دی سن کی رپورٹ کے مطابق رومن ٹروفیمو 20 مارچ سے فلپائن کے منیلا ہوائی اڈے پر قیام کررہے ہیں،رومن ٹروفیمو بینکاک سے ایئر ایشیا کی پرواز سے منیلا پہنچے تھے ،سیاح نے بتایا کہ امیگریشن سے قبل ان کا پاسپورٹ لے لیا گیا تھا، کورونا کی وجہ سے پابندیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور طیارہ انہیں تھائی لینڈ واپس نہیں لے جاسکا، وہ ڈیپارچر میں گزشتہ 110 دن سے پھنسے ہوئے ہیں،رومن ٹروفیمو نے کہا کہ اب ان کی ہمت جواب دے چکی اور یہاں سے نکلنا چاہتے ہیں، ایئرپورٹ سٹاف کی فراہم کردہ معمولی چیزوں کو کھا کر اپنا گزارا کررہے ہیں،رومن نے مزید کہا میں ایک معذور شخص ہوں ، غذائیت ، دھوپ کی کمی اور تازہ ہوا کی وجہ سے میری صحت خراب ہو رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here