امریکا کا بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے واقعات پر اظہار تشویش

0
147

نیویارک(پاکستان نیوز) امریکا کا بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے واقعات پر اظہار تشویش،امریکا نے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں مسلمانوں اور نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والے گروپوں کو سب سے زیادہ خطرات کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں بھارتی وزارت داخلہ کی 2016 سے لیکر 2017 تک کی رپورٹ کے اعداد و شمار کا بھی تذکرہ کیا گیا جس کے مطابق مذکورہ ایک سال کے عرصے میں فرقہ وارانہ فسادات اور مذہبی بنیادوں پر تشدد میں 86 افراد ہلاک اور 2 ہزار 231 زخمی ہوئے۔ انسانی حقوق سے متعلق جاری سالانہ رپورٹ میں دہشتگردوں کیخلاف پاکستانی فورسز کی کارروائی کو سراہا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here